افغانستان میں 2 پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس نے 5 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور پھر چھوڑدیا۔
افغانستان میں تعینات 2 پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا تاہم 5 گھنٹے تک دونوں سفارتکاروں کو تحویل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران حراست دونوں پاکستانی اہلکاروں کو ہراساں بھی کیا گیا جب کہ گرفتار اہلکاروں میں منیر شاہ اور حسن خانزادہ شامل تھے۔