|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2017

کوہاٹ میں دہشت گردوں کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ 

 کوہاٹ میں پولیس کمال خیل میں کارروائی کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں  نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او لاچی خان اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او طاہر خان، عابد اور تنویر علی شامل ہیں،  پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔