|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2017

گڈانی : بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی سے 16ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع churnaآئی لینڈ کے مقام پر بائیکو آئل ریفائنری کیلئے کروڈ آئل لیکرلنگر انداز ہونے والا آئل ٹینکر GPT2سے کروڈ آئل کی ان لوڈنگ کا کام محفوظ طریقے سے 24گھنٹوں کے اندر مکمل ہونے کے بعد بحری جہاز واپس اپنی منزل کی سمت ناصریہ بندرگاہ کی رخٰ پر بحیرہ عرب کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

مذکورہ آئل ٹینکر رواں سال کے دوران پانچواں آٹل ٹینکر ہے جو بائیکو آئل ریفائنری کیلئے کروڈ آئل لیکر گڈانی کی ساحلی جزیرہ churnaکے مقام پر لنگر انداز ہوا،،مذکورہ بحری جہاز GPT2 1997 میں تیار کیا گیا جو دنیا کے مختلف ممالک کو خلیجی ممالک سے کروڈآئل کی تجارتی مقاصد کے تحت ترسیل کیلئے استعمال ہورہا ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر سے کروڈ آئل کی ان لوڈنگ آپریشن 24گھنٹوں کے دوران محکمہ ماحولیات بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر محمد خان اور پاکستان کسٹم کے افسران کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سانحہ گڈانی کے بعد حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان کی ساحلی پٹی پر واقع گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سمیت تمام صنعتی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے تحت محکمہ ماحولیات بلوچستان کے ٹیکنیکل انجینئر ز کی جانب سے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے ۔


گڈانی کے ساحل پر ماحولیات آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو عوامی حلقوں میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے اور گڈانی کے ساحلی علاقوں کو سمندری حیات کیلئے محفوظ ترین زون قراردیا جارہا ہے ۔