|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2017

 

 

اسلام آباد : ایف ایٹ کچہری کے قریب سے مشکوک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

 اسلام آباد پولیس نے ایف ایٹ کچہری کے قریب رہائش پذیر ایک شخص کو مشکوک جان کر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ شناختی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مشکوک شخص کا نام شیخ نبی ہے اور اس کا تعلق بھارت سے ہے۔

پولیس نے بھارتی شہری کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔