|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2017

کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،ان رجسٹرڈ اور بلالائسنس کی ادویات کی خرید وفروخت میں نامزد ادویہ ساز کمپنی میکوئینز انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور میڈیکل سٹور مالک کے عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت جبکہ گواہ استغاثہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ۔

گزشتہ روز غیر معیاری ،ان رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس کی ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل مالکان کے کیسز کی سماعت ہوئی تو عدالت نے میکوئینز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحیم کے عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے احکامات دئیے اوران کے وارنٹ سی سی پی او کراچی کو بھجوانے کی ہدایت کی اس کے علاوہ عدالت نے نیو کراچی میڈیکل سٹور کے مقدمہ میں گواہ استغاثہ سکندر شیر محمد کے پیش نہ ہونے پر ہمی کااظہار کیا اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دئیے ۔

علاوہ ازیں عدالت نے اقصیٰ میڈیکل سٹور کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالمجید کی بھی عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں بلکہ گزشتہ روز سماعت کے دوران درجن بھر مقدمات میں گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند کئے گئے بعدازاں سماعت کو ملتوی کرکے نئی تاریخیں دی گئی ۔