|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2017

گوادر: پاک نیوی کا بحری جہاز پی این ایس نصر حسب سابق ایک بار پھر گوادر کے شہریوں کی پیاس بجھانے میں اپنا کردار ادا کرنے لگا۔ بارہ لاکھ لیٹر پانی لیکر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہونے پر شہریوں کا پاک نیوی کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق پاک نیوی کا بحری جہاز پی این ایس نصر گوادر میں قلت آب کے سلسلے میں بارہ لاکھ لیٹر پانی لیکر گوادر پہنچ گئے۔ پانی کو پی ایچ ای کے واٹر ٹینکرز کے زریعے شہر کے واٹر بکس میں شفٹ کیا گیا۔ جہاں سے پانی کو شہر میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کمانڈر ویسٹ کموڈور اویس حیدر نے کہا کہ پاک نیوی ہمیشہ ساحلی علاقوں کی عوام کے ساتھ دلی لگاؤ اور گھر جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور یہ رشتہ اٹوٹ ہے ۔

گوادر میں گو کہ پاک نیوی قلت آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں کر سکے گا لیکن جہاں تک ہوسکے ہم اپنے ساحلی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر مشکل میں ایک بازو کی حیثیت سے ساتھ دیتے رہے گے۔

یہ بحری جہاز آخری نہیں جب تک یہ بحران ہے پاک نیوی عوام کا خدمت کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر قربان علی مگسی، اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن جمیل احمد بلوچ، ایس ڈی او پی ایچ ای نثار احمد بلوچ و دیگر موجود تھے۔