|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2017

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ایسے حملوں سے ہونے والے دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکے میں سفارتخانے کے کچھ ارکان معمولی زخمی بھی ہوئے۔