|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2017

کوئٹہ:  شہید حمید بلوچ کے برسی کے مناسبت سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس ڈگری کالج کوئٹہ میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کی صدارت شہید حمید بلوچ کے تصویر سے کرائی گئی ۔

مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ تھے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ ڈگری کالج کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹری طارق بلوچ پولی ٹیکنیک کالج یونٹ آرگنائزر صدام بلوچ یونیورسٹی آف بلوچستان کے یونٹ سیکرٹری نزیر بلوچ عزیز بلوچ مدثر بلوچ و دیگر نے خطاب کیا ۔

انہوں نے شہید حمید بلوچ کی قربانی بلوچ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے اور حق کی خاطر پھانسی کے پندھے کو چوم کر گلے لگایا لیکن اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن روز اول سے ہی بلوچ قوم اور دنیا بھر کے محکوم اقوام کے جدوجہد میں مشعل راہ کا کردار ادا کرتی آرہی ہے جسمیں حمید بلوچ سمیت بی ایس او کے ہزاروں نوجوانوں کو شہید کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور جہاں دنیا بھر میں ایک نئے معاشی جنگ کا آغاز ہورہی ہے طاقت ور اقوام مظلوم اقوام پر غلبہ حاصل کرکے وسائل کو قبضہ کر ریے یے ان ہی سازشی حربوں کے تحت بلوچستان اور گوادر میں ترقی کے دعوے بھی کئے جاریے یے لیکن ترقی کے نام نہاد دعوے صرف بلوچ قوم کے وسائل پر قبضہ کرنایے اسی وجہ سے سی پیک کے نام پر بلوچ آبادیوں کو ویرانے میں تبدیل کرکے قوم کو نسل کشی کا شکار بنایا گیا ۔

تعلیمی حوالے سے اداروں کو ویرانوں میں تبدیل کئے گئے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بلوچ نوجوانوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی یے کہ وہ حقیقی شعور کے لیے تعلیمی جہد کو قومی حقوق کے لئے جنگ کا ذریعہ بنائے اور قومی اتحادی عمل کا درس سے تاکہ بلوچ قوم کے خلاف ہونے والے سازشوں کا ناکام بنایا جائے۔