|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2017

کابل: افغانستان کے صوبے بلخ میں افغان اہلکار نے فائرنگ کر کے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں واقع فوجی کیمپ شاہین میں افغان سپاہی نے فائرنگ کر کے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم امریکی حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 فوجی زخمی ہوئے جنہیں امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں افغان اہلکار مارا گیا۔