کوئٹہ: عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 23 جون کوروانہ ہوگی،جس میں 900 مسافر سفر کر سکیں گے۔
عید اسپیشل ٹرین 23جون کو صبح ساڑھے 11 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی، جو 10 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور اس میں تقریباً 900مسافر سفر کرسکیں گے۔
ریلوے انکوائری کےمطابق عید اسپیشل ٹرین کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور عید اسپیشل ٹرین میں مسافروں کی جانب سے بکنگ بھی کرالی گئی ہے۔