|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2017

اسلام آباد: بلوچستان میں کوئلہ کی تلاش اور کوئٹہ میں زیر زمین پانی کے سروے سمیت مختلف منصوبوں پر آئندہ مالی سال کے دوران 19 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق کوئلہ کی تلاش کی دو سکیموں پر مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے علاقے نوشام اور بہلول میں جامع سروے کیا جائے گا۔

ملک میں توانائی کے شعبہ میں خودکفالت کے لئے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 4 جاری اور دو نئے منصوبوں پر مجموعی طور پر 55 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی سہولت کے لئے شیل گیس و آئل سینٹر قائم کر دیا ہے۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق یہ سینٹر اسلام آباد میں پٹرولیم ہاؤس میں قائم کیا گیا ہے اور تیل و گیس کے شعبہ میں تمام کام کرنے والی کمپنیاں اس سینٹر سے ضروری معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔ پاکستان میں شیل گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

اس سلسلے میں یو ایس ایڈ کی مدد سے ایک جامع سروے بھی کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس کے ذخائر سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے میں مستقبل میں بہت مدد ملے گی۔