|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2017

کوئٹہ: صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک اعلامیہ کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں محمد ایوب ولد بشیراحمد، غلام محی الدین ولد عبدالرحیم، جان محمد ولد عبدالرحیم، شاہد سعید عرف اکبر جمالدینی ولد سعید احمد ، عبدالرازق عرف انجینئر ولد حاجی عبدالکریم، ( بی ایل اے) ہدایت اللہ عرف مفتی محمد ولد حمید اللہ سکنہ کلی کانک مستونگ، ممتاز احمد عرف عالم ولد عبدالخالق، حفیظ الرحمن عرف بزرگ ولد عبدالرحمن، حافظ نعمت اللہ عرف سرور(جیش الاسلام)محمد نعیم ولد عمر خان قوم کاکڑ سکنہ کوئٹہ، قاہر خان ولد عبیداللہ سکنہ کوئٹہ محمد ابراہیم ولد عبدالقدوس سکنہ کوئٹہ، امان اللہ ولد محمد گل سکنہ کانک مستونگ، عبدالہادی ولد عبدالرشید سکنہ کوئٹہ ( لشکر جھنگوی العالمی) کفایت اللہ عرف چیف ولد بشام خان سکنہ کلی نوبت خان مستونگ، نوروزخان عرف شیر بیگ ولد حاجی خان ، نصیب اللہ عرف مانجی ولد عمر حیات، ظہیر احمد ولد رحیم بخش، عبدالنبی ولد کھیتران اور ڈاکٹر عبدالشکور ولد فتح علی ( یو بی اے) سے متعلق مصدقہ اطلاع فراہم کرنے والے افراد کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیاگیا ہے۔