پارا چنار: پارا چنار طوری بازار میں یکے بعد دیگرے2دھماکوں میں34 افراد جاں بحق 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف وفاقی و صوبائی وزراء اور سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت ، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کیش ام پارا چنار طوری بازار میں اکبر خان سرائے مارکیٹ میں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ ایک اور زوردار دھماکہ ہوا دھماکے اس قدر شدید تھے کہ اس کی آواز 10کلو میٹر دور تک سنی گئی۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکوں میں 18افراد جاں بحق اور 80سے زائد زخمی ہوئے یہں۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور شدید زخمیوں کی منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر بھی پہنچا دیا گیا ہے۔
ایم ایس ہسپتال کے مطابق ہسپتل میں 34لاشیں اور 80زخمی لائے گئے ہیں۔ زخمیوں میں20کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہ اہے دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کی اہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے دھماکوں کی شدید مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فرہام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
دہشتگردی کے ایسے واقعات کو ریاستی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں چاروں صوبوں کے گورنرز ، وزرائے اعلیٰ، سابق صدر آصف علیز رداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے دھماکوں کی شدید مذمت ، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
پاراچنار،یکے بعد دیگرے2دھماکے 34افراد جاں بحق100سے زائد زخمی
وقتِ اشاعت : June 24 – 2017