|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2017

کوئٹہ: فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران ڈیرہ بگٹی، کاہان اور پشین میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کیمپوں کو مسمار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے دیسی ساختہ آئی ای ڈی ناکارہ بنا کر کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران 3 کیمپوں کومسمار کر کے 2 دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ۔

اسی طرح پشین کے علاقے حرمزئی میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جودہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے مزید کا رروائی سیکورٹی اہلکار کر رہے ہیں۔