|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان میں پانامہ کامعاملہ چل رہاہے جومیری سمجھ میں نہیں آرہا،معاملہ سمجھ سے باہرہے۔

ہم پرالزام کی حدتک بھی کوئی کرپشن کاالزام نہیں ،میں 3باروزیراعظم بنا،وزیراعلیٰ پنجاب بھی رہالیکن ہم پرکرپشن کاالزام نہیں ،ہمارے ذاتی کاروبارکواچھالاجارہاہے۔

جے آئی ٹی کے ارکان کوکہاتھاکہ آپ کیاڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں ،پانامہ کیس صرف تماشاہے ۔

ہفتے کے روزوزیراعظم نوازشریف لندن پہنچے جہاں پرانہوں نے پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کی ،وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پانامہ کیس میں ہمارے ذاتی کاروبارکواچھالاجارہاہے ،جے آئی ٹی بھی ہمارے ذاتی کاروبارکواچھال رہی ہے ۔

1972ء سے ہمارااحتساب ہورہاہے ،1972ء میں ہماری فیکٹریوں کوتحویل میں لیاگیا۔سوال توہمارابنتاہے کہ ہمیں کیوں لوٹاگیا،وزیراعظم نے کہاکہ میں تین باروزیراعظم بنا،وزیراعلیٰ پنجاب بنا،موجودہ دورمیں بھی ہم پرکرپشن کاالزام نہیں لگا،میں نے جے آئی ٹی کے ارکان سے بھی پوچھاکہ ہم پرکوئی کرپشن کاالزام ہے تووہ جواب نہ دے سکے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اب ترقی ہورہی ہے ،پاکستان میں جب بھی ترقی ہوتی ہے سازشی عناصرمتحرک ہوجاتے ہیں ۔انشاء اللہ ان سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔2013ء کے الیکشن میں ان کوبری طرح شکست ہوئی آئندہ بھی عوام ان کومستردکریں گے

اصل جے آئی ٹی 2018ء میں لگے گی ،جے آئی ٹی کی تاریخ سب کے سامنے ہے ،جے آئی ٹی کی تاریخ واٹس ایپ سے پہلے شروع ہوئی اوراب تک جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف زبردست کام کیا،ہم نے 2014ء میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا،ہم فوج کے ساتھ مل کردہشتگردوں کوبھرپورمقابلہ کریں گے ،ہم نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ہے ،دہشتگروں کوہرصورت شکست دیں گے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ملک میں توانائی کے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں ،ہمارے دورمیں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے ،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کریں گے ملکی معیشت بہترکی ،اسٹاک مارکیٹ دوبارہ اٹھائیں گے۔