|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

لاہور: پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب عید کے بعد اقتدار سے ہی باہر نہیں ہوں گے بلکہ جیل جائیں گے۔

لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحبان کہتے ہیں صرف ان کا احتساب ہورہا ہے اور پاناما کیس نظریہ پاکستان کے خلاف ہے ، حالانکہ نظریہ پاکستان خود کرپشن کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا احتساب ہوا ہی کب ہے، مشرف دور میں ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے مگر وہ معافی مانگ کر جدہ چلے گئے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی نے آئینی اداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پیپلزپارٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔