|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

کوہلو: تحصیل کاہان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے مخی نالہ میں لیویز اور دیگر فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا جبکہ فورسز کی جانب سے علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

برآمد کئے جانے والے اسلحے میں ڈنگر مشین گن، 170 راؤنڈز، 11 اینٹی ٹینک شکن مائنز سمیت 42 تھیلے بارودی مواد بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کر کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔