وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ، وزیر مملکت عابد شیر علی کہتے ہیں عید خوشی کا موقع ہے، لوڈ شیڈنگ نہ کرکے عوام میں خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت 19ہزار 252میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے، ہمارے پاس سسٹم میں دینے کے لیے اضافی بجلی موجود ہے ۔ ہم آئندہ چھ سے آٹھ ماہ میں بجلی پیداوار 25ہزار میگاواٹ تک بڑھا ئیں گے ۔
وزیر مملکت پانی وبجلی نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ان کی طلب کے مطابق پوری بجلی فراہم کریں گے ، بجلی چوروں اور نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔