لسبیلہ: موسلادھار طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور گردونواح میں تباہی مچادی14افرادسیلابی ریلے میں بہہ گئے 9افراد کی لاشیں نکال لی گئیں5تاحال لاپتہ ہیں ۔
بیروٹ نا لے سمیت دیگر طغیا نی اوور فلو ہو نے والا سیلا بی پا نی گھر وں میں داخل سینکڑوں مکانات منہدم مکینو ں کا لاکھو ں روپے ما لیت کا قیمتی سامان تبا ہ وبر با د،ما ل مویشیو ں کی بڑی تعداد سیلا بو ں ریلو ں کی نذر ،لسبیلہ کینا ل کا ایک بڑا حصہ سیلا بی ریلے میں بہہ گیا ۔
شہر کے مختلف علا قوں میں بجلی کا نظام درہم بر ہم ، پی ایم ٹیز تبا ہ ،درجنو ں کھمبے زمین بو س، انتظا میہ اور میو نسپل کا رپو ریشن کا عملہ امدادی سرگر میو ں میں ناکام ،شہریو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی کو چو ں اور گھر وں سے بر ساتی کے اخراج کے کو ششیں جا ری رکھیں ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مو سلا دار طوفانی با رشوں اورسیلا بی ریلوں نے حب وگر دونواح میں تبا ہی مچادی دی اور ند ی نا لو ں میں بڑے پیما نے پر طغیا نی آگئی ۔
جس کے با عث پتھر کالو نی ، جنگی گو ٹھ اور قریبی گو ٹھوں میں دارو ہو ٹل نا لے پی ایچ اے کے تالا بوں سے اوورفلو ہو نے والا اور لسبیلہ کینال میں شگا ف پڑنے سے پا نی داخل ہوگیا جو14 افراد کو بہہ کر لے گیا جن میں سے 9افراد کی لا شیں جمعہ کی شام تک نکا ل لی گئیں جبکہ 5افراد کی تلا ش کا کام جا ری ہے۔
ایدھی ٹرسٹ لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق سیلابی ریلے کے نتیجے میں پتھر کالونی کے14 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ایدھی کے رضاکاروں نے اطلاع ملتے ہی 9افراد کی لاشوں کو پی ایچ ای کے تالابوں سے نکال کر بقیہ5 لا پتہ افراد کی تلا ش شروع کر دی ہے۔
سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں میں جنگی گوٹھ حب کے حکیم ولد فہیم ، ارباب ولد سمع داد ،پتھر کالونی حب کے صابر ولد غلام علی سرمستانی ، عابدہ سرمستانی ، راشد ولد سعید احمد مر ی،آصف ولد سعید احمدمر ی، مسماۃنامعلو م قوم مری اور خالد ولد محمد علی سرمستانی شامل ہیں ۔
علا وہ ازیں حب شہر کے وسط سے گزرنے والے گندے پا نی کے بیر وٹ نا لے میں طغیا نی کے با عث ،عبد اللہ محلہ ، میر بالا چ محلہ ، رونجھوکا لو نی ،اکرم کالو نی ، پا ک کا لو نی ،جمعہ با زار سے ملحقہ گھر وں میں بیروٹ نا لے سے اوورفلو ہو نے والا پا نی داخل ہو گیا۔
جس سے متعدد گھر وں کے منہدم ہو نے اور دیواروں میں شگا ف پڑنے سمیت ان گھر وں میں رکھاہوا قیمتی ساما ن تبا ہ بر با د ہو گیا ، شدید مو سلا دھا ر با رشوں کے باعث شہر کے مختلف نواحی علا قوں میں ما ل مویشیوں کی بڑی تعداد کے سیلا بی ریلو ں بہہ جا نے کی اطلا عات بھی ملی ہیں ۔
علا وہ ازیں داروہو ٹل کے مقام پر لسبیلہ کینا ل کا ایک بڑا حصہ بھی سیلا بی ریلے میں بہہ گیا ، دریں اثنا ں جمعرا ت کی شب تقریبا 9بجے مو سلا دار با رش کے شروع ہو تے ہی حب شہر میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ معطل ہو گیا جو جمعہ کے روز 7بجے بحا ل ہو ا جبکہ پیر کس روڈ کے قریب بجلی کی پی ایم ٹی ، تا ریں اور کھمبے گر گئے ۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہو نے والی مو سلا دھا ر با رشوں کے درران حب انتظا میہ اور میو نسپل کا رپو ریشن کی جانب سے کسی قسم کی امدادی سر گر میاں شروع نہ کی جا سکیں اور لو گو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر وں اور گلی کو چوں میں داخل ہو نے والے بر ساتی پا نی کو نکا لنے کی کو ششیں جا ری رکھیں ۔
حب و گردونواح میں طوفانی بارش،14افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : July 1 – 2017