|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2017

کابل:  افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 4کمانڈروں سمیت54 سے زائد طالبان ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان خصوصی فورسز نے صوبہ ہلمند کے ضلع ناوا میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں  42 طالبان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 4 کمانڈر بھی مارے گئے اور ان کی 18 موٹر بائیکس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ  بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

دریں اثنا صوبہ ہلمند کے ہی ضلع لشکرگاہ میں طالبان کے 2 ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں 12 طالبان ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار میں  ایک کار سڑک کے کنارے  نصب  بم سے  جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں  4 شہری ہلاک ہوگئے  طبی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں2 خواتین بھی شامل ہیں۔