|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول ملنا سمجھ سے بالاتر ہے اور پاکستانی قوم کو جمہوریت اوربادشاہت میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ عام شہری کے لیے مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول ملنا سمجھ سے باہر ہے، مریم نواز مجرمانہ تفتیش میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور پولیس انہیں سلیوٹ کیوں کررہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو جمہوریت اور بادشاہت میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنا ہوگا۔