|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2017

دوشنبے: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر وزیراعظم کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں جب کہ جمہوریت کو آگے بڑھنا اور ترقی کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

تاجکستان پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر وزیراعظم کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں، جمہوریت کو آگے بڑھنا اور  ترقی کا عمل جاری رہنا چاہیے، سیاسی اتار چڑھاؤ سے اسٹاک ایکسچینج میں ہزاروں پوائنٹس کا گراؤ آیا لہذا ایسی صورتحال نہیں ہونی چاہیے اور حالات ٹھیک رہنے چاہئیں۔

وزیراعظم نوازشریف تاجک صدر ایمومالی رحمون کی دعوت پر 2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچے ہیں جہاں تاجک صدرایمومالی رحمون نے ان کا استقبال کیا جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ مشیرخارجہ امورسرتاج عزیز اوروفاقی وزراء خرم دستگیر، خواجہ آصف ، ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین زبیرطفیل بھی ہیں۔