لیہ: کروڑ روڈ پر راولپنڈی جانے والی تیز رفتار بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیہ کے قریب کروڑ روڈ پر راولپنڈی جانے والی اوور لوڈ بس تیز رفتاری سے اوورٹیک کرتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 23 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 مسافر بس کی چھت پر سوار تھے تاہم زخمی ہونے والے 8 افراد کو ڈی ایچ کیو لیہ جبکہ 15 ٹی ایچ کیو اسپتال کروڑ منتقل کیا کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سامنے سے آنے والی اوور لوڈ بس تیز رفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جو کہ درخت کو جا لگی۔