|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2017

 کراچی: حلقہ پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے میدان مار لیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 23840 ووٹوں کے ساتھ پہلے، ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری 18106 ووٹوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی اکبر گجر تیسرے اور تحریک انصاف کے نجیب ہارون چوتھے نمبر پر رہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس 114 کے عوام کو سلام پیش کیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ایس 114 میں شاندار کامیابی پر سعید غنی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کرنے پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عرفان اللہ مروت کو نااہل قراردے دیا تھا جس کے باعث پی ایس 114 میں ان کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا گیا۔