|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2017

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار، اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے علاوہ مشیروں، قانونی اور آئینی ماہرین بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں پاناماکیس کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔