کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوام زندگی کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن میں بجلی کے بے تحاشا غیر اعلانیہ اوراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج کا نظام در ہم برہم ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی بھرمار کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی نمائندے خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نواحی علاقوں خلجی کالونی، موسیٰ کالونی، غوث آباد، چکی شاہوانی سمیت دیگر علاقوں میں عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزار رہے ہیں۔
جس میں پانی کی شدید قلت ،بجلی کے بے تحاشا غیر اعلانیہ اوراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، سیوریج کا نظام در ہم بر ہم ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور جگہ جگہ کھڈے بنے ہوئے ہوئے ہیں خلجی میں گزشتہ 3 ماہ پہلے بنائی گئی نالیوں میں ناقص میٹریل کے استعمال باعث نا لیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے اور اکثر جگہوں پر کام ادھورا چھوڑ ا گیا سارا فنڈز ٹھیکیدار اور عملے نے کرپشن کی نظر کر دیئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے نے جس کو ٹھیکے دیئے ہوئے ہیں وہ کام کم کرپشن زیادہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں 3 پہلے بنائی گئی نالیاں ، سڑک میں ناقص میٹریل کے استعمال باث سب ٹوٹ پھوٹ کے شکا رہو گئے اور اکثر علاقوں میں کام کو ادھوڑا چوڑ دیا گیا ہے جو عوام کے تکلیف کے باعث بن رہے ہیں۔جس نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔
اسی طرح غیر قانونی ٹیو ب ویلوں کی وجہ سے عوام اذیت سے دوچار ہے پرائیویٹ ٹیوب ویل مالکان غیر قانونی طور بجلی چوری کرنے کی غرض سے ڈائریکٹ ٹرانسفارمر پر تار لگا تے ہے جو کئی بار ٹرانسفارمر بھی جل چکا ہے بار بار شکایت کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔
اسی طرح بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے علاقے کے عوام کا جینا محال کر دیا روزانہ14 سے16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے بچے ، بوڑھے، خواتین سخت پریشان حال میں زندگی گزار رہے ہیں اور رات کو سوتے وقت بجلی کا نہ ہونا کسی عذاب سے کم نہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے، بوڑھے، عورتیں دور دور سے بالٹیوں پانی لانے پر مجبور ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کا نظام در ہم برہم ہو تا جا رہے ۔
دوسری جانب غیر قانونی ٹیوب ویل مالکان کی راج کی وجہ سے بجلی اکثر اوقات خراب ہو جاتی جو غیر قانونی اور بجلی چوری کرتے ہوئے ڈائریکٹ ٹرانسفارمر کے ساتھ تار لگا تے ہیں جو سارے علاقے کا بجلی خراب ہو جا تا ہے اور اندھرے میں ڈوب جاتا ہے عوامی حلقوں نے علاقے کے ایم پی اے نصراللہ زیرے، کیسکو حکام اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوام زندگی کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم
وقتِ اشاعت : July 14 – 2017