|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2017

کراچی :  پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے حال ہی میں ٹائیٹ گیس افقی کنویں نوشہرو فیروز (این ایف) Hor-1کی کھدائی مکمل کرلی۔

چلتن فارمیشن میں 4940 میٹرز کی کل گہرائی اور1.3 کلومیٹرز افقی سیکشن کا حامل، این ایف Hor-1 پاکستان میں ٹائیٹ گیس ذخائر میں کھودے جانے والے سب سے گہرے اور طویل ترین افقی کنوؤں میں سے ایک ہے۔

یہ10 مرحلوں میں ملٹی ۔فریک کے ذریعے مکمل ہونے والاملک کا پہلا کنواں ہے۔ پی پی ایل نے 2014 میں کنوئیں این ایفX-1 سے ٹائیٹ گیس دریافت کی تھی جس کے بعد زیادہ سے زیادہ افقی کنویں ڈیزائن کرنے کے لئے سرگرمی کے ساتھ کمپنی میں ارضی اور ارضی طبیعاتی تحقیق کا کام کیا گیا۔

افقی سیکشن میں کامیاب کھدائی کے لئے اصلی وقت کے تجزےئے کے ساتھ ساتھ ‘ دورانِ کھدائی لوگنگ’ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ۔

ابتدائی نتائج کی بنیاد پر ، صر ف ایک زون سے32/64 انچچوک سائز پریومیہ1.3 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور 9 بلین بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے۔

کنوئیں کی صلاحیت میں نمایاں اضافے کے لئے پی پی ایل نے10 مراحل پر مشتمل ملٹی فریک جاب کی منصوبہ بندی کی ہے۔

این ایف Hor-1 دریافتی بلاک نوشہرو فیروز، سند ھ میں ہے جس میں پی پی ایل90 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ آپریٹر ہے اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ بقیہ 10 فیصد کاروباری ساجھے داری کی حامل ہے۔