|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2017

خضدار: او جی ڈی سی ایل پاکستان نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء کو اسکالر شپ دینے کااعلان کردیاہے، او جی ڈی سی ایل ایچ ای سی کے ذریعے یہ اسکالر شپ ملک بھر کے نویو یونیورسٹیز کو دے رہی ہے، جن میں خضدار جامعہ کو بھی شامل کرلیاگیاہ ے، غریب طلباء کو بے حد فائدہ پہنچے گا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ،او جی ڈی سی ایل نے ملک بھر کے نو یونیورسٹیز کے طلبائکو ضروریات کی بنیادپر اسکالر شپ دینے کااعلان کردیا ہے، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء کو بھی اسکالر شپ استفادہ میں شامل کر لیاگیا ہے۔

بی یو ای ٹی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیئر (ر)انجینئر محمد امین نے قبل ازیں او جی ڈی سی ایل اور ایچ ای سی کو اسکالر شپ منصوبے میں خضدار انجینئر یونیورسٹی کے طلباء کو شامل کرنے کی سفارش کی تھی ،

ان کی اس سفارش کو باقاعدہ طورپر منظورکرتے ہوئے اسکالر شپ منصوبے میں خضدار انجینئر یونیورسٹی کے طلبئا کو بھی شامل کر لیاگیا ہے، جس سے انجینئر یونیورسٹی کے غریب طلباء کوفائدہ پہنچے گا اوجی ڈی سی ایل پاکستان یہ اسکالر شپ ملک بھر کے نو جامعات کے طلباء کو بذریعہ ہائر ایجوکیشن کمیشن فراہم کر رہی ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا اسکالر شپ منصوبے میں شامل ہونا اور اس کے غریب طلباء کو فائدہ ملنا اہم ڈویلپمنٹ ہے، تعلیم دوست طبقات اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین کی ان کاوشوں کو سراہاہ جارہا ہے،

موصوف وائس چانسلر انجینئر محمد امین کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی کی وجہ سے اب تک نہ صرف جامعہ خضدار کے تعلیمی وتعمیراتی منصوبوں میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ جامعہ خضدار سیباہر صوبے میں تعلیمی ترقی کیلئے بھی ان کی کوششیں بے حدرنگ لے آئی ہیں، اور اس کافائدہ شعبہ تعلیم اور طلباء کو ملا ہے۔

جس کا عملی نمونہ گراؤنڈ پر بھی نظر آرہاہ ے، وائس چانسلر کے یہ اقدامات لائق تحسین ہیں، صوبے کے تعلیم دوست طبقات نے وائس چانسلر بی یو ای ٹی خضدار انجینئر محمد امین سے توقعات وابستہ کر رکھے ہیں کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی شعبے کی ترقی اور طلباء کو تعلیمی فوائد پہنچانے کیلئے اپنی کوششیں اسی طرح جاری رکھیں گے ۔