راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے جیسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، دہشت گردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔
چند علاقائی عناصر اور دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کو پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے میں ملوث ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کاتعاون ضروری ہے،عوام مشکوک نقل وحرکت سے سیکیورٹی فورسزکو مطلع کریں۔
پاکستان اور افغانستان یکساں طور پر دہشت گردی کا شکار ہیں،یہ عناصر افغانستان کو جب تک اپنے منفی مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہیں گے مشکلات رہیں گی ،پاکستان افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے مددکوتیارہے،ہم نے پہلے ہی اپنی طرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر دیا ہے۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورہیڈکوارٹرزلاہورمیں سیکیورٹی صورتحال پراجلاس ہوا ۔ آرمی چیف کولاہوردھما کے اورآپریشن ردالفسادپرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے و اقعات ہماراعزم متزلزل نہیں کرسکتے، ہم دہشت گردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں،پاک فوج پولیس اوردیگر سیکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑی ہے،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات میں پہلا ردعمل دینے والے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ اور انکے سہولت کاروں کے رابطے توڑنے میں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہوکرلڑی ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کاتعاون ضروری ہے،عوام مشکوک نقل وحرکت سے سیکیورٹی فورسزکو مطلع کریں۔انھوں نے کہاکہ چند علاقائی عناصر اور دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کو پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے میں ملوث ہیں۔
انھوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو ہر طرح کی مشتبہ سرگرمیوں سے آگاہ کرنا قومی فریضہ ہے اسی قومی فریضے کی ادائیگی سے ہی دہشتگردی کے خلاف کامیابی ممکن ہوگی ۔
کابل اور لاہور میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان یکساں طور پر دہشت گردی کا شکار ہیں،یہ عناصر افغانستان کو جب تک اپنے منفی مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہیں گے مشکلات رہیں گی ۔
پاکستان افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے مددکوتیارہے،ہم نے پہلے ہی اپنی طرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر دیا ہے۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت میں سوموار کے روز فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے بارہ ہونے والی دہشتگردی کی بدترین واردات کے نتیجہ میں جنرل ہسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت کے لئے پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔
زخمیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوموں پر بڑے بڑے کڑے وقت بھی آتے ہیں جن میں انہیں صبر کا دامن تھامے رکھنا چاہیے۔ انہوں نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی اپنے ملک کے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن اور اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو زخمیوں کی ہر طرح کی دیکھ بھال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
دشمن ممالک دہشتگردی کو بطور ہتھیاراستعمال کررہی ہے، آرمی چیف
وقتِ اشاعت : July 26 – 2017