کراچی: پیپلز پارٹی کی خاندانی سیاست ایک بار پھر انتہائی اہم تصور ہونے لگی دوریاں ختم ہورہی ہیں اور فاصلے مٹ رہے ہیں ۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بھٹو خاندان اور 70 کلفٹن سے روابط کے بعد ان کے اپنے والد اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اختلاف پیدا ہوگئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اپنی خالہ صنم بھٹو کے توسط سے بلاول بھٹو زرداری کا ذوالفقار بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو سے کافی عرصہ سے رابطہ ہے۔ تاہم آصف علی زرداری کو حال ہی میں اس کا علم ہوا ہے۔ جس کے بعد وہ بیماری کا بتا کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کسی کے سااتھ بھی ذاتی رنجش کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ سنجیدہ سیاست کرنے کے خواہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا70 کلفٹن سے مسلسل ٹیلی فون پر رابطہ قائم ہے اور وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کو اپنے ساتھ ملانے کے حق میں ہے۔ تاہم شادی کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ صنم بھٹو کی زرداری خاندان سے ناراضگی کی وجہ پی پی کی حالیہ حکومت میں ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی کراچی میں واقع قطعہ اراضی کا ٹائٹل تبدیل کرکے جعلسازی کے ذریعے اس کو فروخت کرنے کا معاملہ ہے۔ یہ زمین دراصل صنم بھٹو کے حصے میں آئی تھی تاہم بلاول بھٹو نے اس کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور بعد ازاں یہ زمین صنم بھٹو کو واپس مل گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ 70 کلفٹن سے رابطے کے بعد نہ صرف سابق صدر آصف علی زرداری بلکہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنما پریشان ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس کی شکایت پارٹی کے شریک چیئرمین سے بھی کی ہے۔
بلاو ل زرداری کی فاطمہ بھٹو اورذوالفقار جونیئر سے رابطے، زرداری پریشان
وقتِ اشاعت : July 27 – 2017