واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا اندارج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 78واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ورجینیا، کیلیفورنیا، پینسلوانیا اور ایلی نواے ریاستوں میں پیش آئے۔