|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2017

لاس ویگاس: امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے آئرلینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر کونر مک گریگر کو شکست دے کر تاریخ کی مہنگی ترین سپر فائٹ جیت لی۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر نے خوفناک مکے بازی اور تابڑ توڑ حملے کرکے دسویں راؤنڈ میں کونر مک گریگر کو ناک آؤٹ کردیا۔ مقابلہ جیتنے کے بعد فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائر ہونے کا بھی اعلان کردیا۔

سیاہ فام امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے کیریر میں 50 فائٹس کیں اور تمام میں وہ ناقابل شکست رہے۔

انہوں نے کئی ورلڈ چیمپیئن شپس بھی جیتیں۔ ادھر مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونر مک گریگر یو ایف سی کے لائٹ ویٹ چیمپیئن ہیں۔