|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2017

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا فاٹا انضمام کی مخالفت کرنے والے کو تاریخ معاف نہیں کرینگے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا فاٹا انضمام کے اعلامیہ پر وفاقی حکومت فوری طور پر عملدرآمد کریں جو لوگ آج فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں وہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی ہی وہ جماعت ہے جنہوں نے پشتون قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ دکھ اس بات پر ہے کہ جب اقتدار میں پشتون ولی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنیوالے ووٹ پشتونوں سے لیتے ہیں لیکن پشتونوں کو پسماندہ رکھنے میں بھی ان کا کردار ہمیشہ رہا ہے ۔

پہلے بھی پشتونوں کی حقوق پر جب عوامی نیشنل پارٹی آواز بلند کر تی تھی یہ لوگ مخالفت میں آجا تے تھے آج جب فاٹا خیبر پختونخوا کی انضمام کی بات شروع ہوئی تو دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے مخالفت شروع کر دی ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ پر فوری طور پر عملدرآمد کریں اور فاٹا کو خیبر پختونخو امیں شامل کیا جائے اور جس طرح وفاقی حکومت اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

اس سے نہ ہم پہلے مطمئن تھے اور نہ اب مطمئن ہے عدالتی فیصلوں کو پشاور میں کرنے کی بجائے اسلام آباد میں کی جانے کی مذمت کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی حقوق کی علمبردار جماعت ہے اور ان قوتوں کا ہر میدان میں مقابلہ کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا فاٹا انضمام کی مخالفت کرنے والے کو تاریخ معاف نہیں کرینگے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا فاٹا انضمام کے اعلامیہ پر وفاقی حکومت فوری طور پر عملدرآمد کریں جو لوگ آج فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں وہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے عوامی نیشنل پارٹی ہی وہ جماعت ہے جنہوں نے پشتون قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کر تے رہیں گے۔