|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

سرگودھا: پتھرتوڑنے کے دوران 10 مزدور پہاڑی تودے تلےدب گئے جس میں سے ایک جاں بحق جب کہ 3 مزدوروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

سرگودھا میں پہاڑی توڑنے کے دوران تودا گرنے سے 10 مزدور تودے تلے دب گئے جس میں سے ایک جاں بحق جب کہ 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا ہے، تودے تلے دب جانے والے مزدوروں کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پہاڑ کو توڑنے کا کام جاری تھا کہ اسی دوران تودہ کام کرنے والے مزدوروں پر آگرا جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں کو باہر نکالا۔