اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ان سے اہم ملاقات کی،
جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام،
سیاسی ہم آہنگی کے فروغ اور مختلف عوامی و انتظامی امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر حالیہ دنوں میں مدارس کے حوالے سے پیدا ہونے والے بعض امور پر بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں پائیدار امن، برداشت اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مفاد میں سیاسی ہم آہنگی اور تعاون ناگزیر ہے
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ رابطوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ابھرتے ہوئے مسئلے کو بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے
وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا اسد محمود بھی موجود تھے۔
Leave a Reply