|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2017

خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء و سابق سینیٹر ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان کے سائل و وسائل کی دفاع کی جمہوری اور سیاسی جنگ لڑ رہی ہے اور پارٹی کے واضع موقف نے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار خاران کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کی ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پسماندگی کی تصویر ہے عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والے رقم کرپشن کا شکار ہیں بلوچستان کی ترقی کے بجائے ایک طبقہ امیر ہوتا جارہا ہے لوگوں کو پینے کی صاف پانی میسر نہیں عوامی مسائل و مشکلات پر آواز بلند کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سوچ اور فکر کا نام ہے اور عوامی حمایت سے بلوچستان کے سائل و وسائل کی دفاع اور ناانصافیوں کے خلاف جمہوری و سیاسی آواز بلند کرنے کے لیئے برسر پیکار ہے انھوں نے کہا بلوچستان میں تعلیم /،صحت/ ذرائع آبنوشی جیسے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔

ان حالات میں عوام فرزند بلوچستان سردار اختر جان مینگل اور کاروان کا مزید ساتھ دیکر بی این پی کے جھنڈے تلے متحد ہو کر آگے بڑھیں ثنا بلوچ نے کہا کہ جلد خاران کا دورہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھر پور سیاسی کردار ادا کرونگا۔