|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2017

کابل: افغان طالبان کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات نہ کرنے کا طالبان کا مؤقف جاری ہے۔

اگلے ہفتے عمان میں چار ملکی مذاکرات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، جس بات چیت کا مقصد مکالمے کے ذریعے لڑائی کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

طالبان کے ایک چوٹی کے اہل کار نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ ناہی ہم اس اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔

اْن سے پوچھا گیا تھا آیا طالبان اس نام نہاد چار فریقی تعاون گروپ (کیو سی جی) میں شریک ہوں گے یا اسے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اْنھوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اْنھیں کھلے عام طالبان کے سیاسی معاملات پر گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہے

۔اہل کار نے کہا کہ کابل حکومت کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ ہمیں اس اجلاس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ اْن (رکن ملکوں) کا اپنا معاملہ ہے۔