|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مفتی محمود کانفرنس کے اثرات بلوچستان کی سیاست پر مثبت پڑیں گے جمعیت علماء اسلام نے ملکی سیاست میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے ملک کے موجودہ حالات پر گہرے نظر ہے ۔

جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ مرکزی اور صوبائی سطح پر ملکی حالات پر مثبت کردار اداکیا ہے اور جمعیت علماء اسلام کی بدولت ملک میں جمہوری نظام مضبوطی کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

مفتی محمود کے نقش قدم پر چل کر ہی حکمران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں صوبے کی سیاست پر مفتی محمود کانفرنس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے اور بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا مفتی محمود ایک مشن کا نام ہے اور ہمیشہ ملکی مفادکو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے آج کچھ لوگ سیاست سے بے خبر ہے اور سیاست کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

بلوچستان میں سی پیک سے ترقی اور خوشحالی آئے گی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ملکر ملک اور صوبے کے مفاد میں بہتر فیصلے کریں مفتی محمود کانفرنس کے اثرات بلوچستان کی سیاست پر مثبت پڑیں گے جمعیت علماء اسلام نے ملکی سیاست میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے ملک کے موجودہ حالات پر گہرے نظر ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں۔