لندن : برطانوی حکام نے لندن میں ٹیکسیوں پر پاکستان مخالف اشتہاری مہم8 کا نوٹس لیتے ہوئے لندن میں ٹیکسیوں سے بدنیتی پر مبنی پوسٹرز فوری ہٹانے اور اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ہفتہ کولندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے پاکستان مخالف اشتہاری مہم کا معاملہ ٹرانسپورٹ فار لنڈن(ٹی ایف ایل)سمیت برطانوی حکام کیساتھ اٹھایا تھاجس پر ٹی ایف ایل نے فوری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لندن میں ٹیکسیوں سے فوری پاکستان مخالف پوسٹرز ہٹانے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ٹی ایف ایل نے پوسٹرز ہٹانے کی مناسب کارروائی کے بعد ہائی کمیشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بد نیتی پر مبنی اس مہم کے ذمہ داروں کیخلاف انضباطیکارروائی کی جائیگی۔