|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2017

کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق اتوار کوفرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں گولہ بارودقبضے میں لے لیا۔

جس میں 850کلو گرام دھماکہ خیز مواد،252ہینڈ گرینڈ، اور236ہینڈ گرینڈ کے فیوز ،مشین گن ، سنائپر رائفل اور بھاری تعدا د میں ایمونیشن قبضے میں لے لیا جو نامعلو م شرپسندوں نے تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپارکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔