کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونی چا ہئے ملک کو آگے لے جانے کے لئے صاف وشفاف احتساب کی ضرورت ہے ۔
جب تک احتساب کا عمل نہیں ہو تا ا س وقت تک کرپشن ختم نہیں ہو سکتی سیندک پروجیکٹ کے معاہدے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کو تاہی اورلا پرواہی کا مظاہرہ کیا اور15 سال سے سیندک پروجیکٹ میں بلوچستان کو کتنا فائدہ ملا ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چا ہئے ۔
2013 کے بعد اب تک ملک مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی ملک میں قانون کی عملداری ہوئی ہے جمہوریت خود ایک نام ہے جہاں پر انصاف کی فراہمی اور عوام کو روزگار کے مواقع شامل ہے مگربدقسمتی سے نہ تو کوئی انصاف کی فراہمی اور نہ ہی عوام کو روزگار کے مواقع میسر کئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے بلوچستان مشکلات میں گرا ہواہے اٹھارویں ترمیم کے بعد بھی صوبائی حکومت نے اختیارات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اس لئے سیندک پروجیکٹ کے ایک چائینز کمپنی کے ساتھ معاہدے کے وقت صوبائی حکومت نے انتہائی لا پرواہی کا مظاہرہ کیا اور اٹھارویں ترمیم کے بعد قانونی ترامیم میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لی گئی ۔
اس لئے وفاقی حکومت سے زیادہ میں صوبائی حکومت کو قصور اور ذمہ دار ٹہراتا ہوں نے کہا ہے کہ15 سال سے سیندک پروجیکٹ کے حوالے سے جو کچھ بھی ہوا ہے کیا اس سے بلوچستان کو کوئی فائدہ ہوا اس حوالے سے صوبائی حکومت نے تا حال کوئی کارکردگی نہیں دکھائی اور اس کی تحقیقات ہونی چا ہئے جس طرح گیس کے حوالے سے حکمرانوں نے غلطی کی کیا سیندک پروجیکٹ کے حوالے سے بھی وہی غلطی دہرائی جا رہی ہے ۔
بلوچستان ہائیکورٹ اس لئے گیا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے تفصیلی جواب دیں انہوں نے کہا ہے کہ میں شیخ رشید کی طرح سیاست کے حوالے سے پیشن گوہی تو نہیں کرونگا البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات وقت پر ہو اور اگر وقت سے پہلے بھی ہو جائے تو جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ۔
برطانیہ میں بھی وقت سے پہلے انتخابات ہوئے وہاں تو نہ جمہوریت کو نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی مسئلہ پیدا ہوا اس وقت ملک کو صاف وشفاف احتساب کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونی چا ہئے ملک کو آگے لے جانے کے لئے صاف وشفاف احتساب کی ضرورت ہے جب تک احتساب کا عمل نہیں ہو تا ا س وقت تک کرپشن ختم نہیں ہو سکتی ۔
سیندک پروجیکٹ کے معاہدے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کو تاہی اورلا پرواہی کا مظاہرہ کیا اور15 سال سے سیندک پروجیکٹ میں بلوچستان کو کتنا فائدہ ملا ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چا ہئے 2013 کے بعد اب تک ملک مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی ملک میں قانون کی عملداری ہوئی ہے۔