|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2017

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ طلباء اعلیٰ تعلیم اور پیشہ وارانہ ہنر کے حصول کے لئے جدوجہد کریں۔

پاک فوج نے آوران میں سکول ،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر ،منی مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی سہو لیات زندگی میسر ہوں یہ بات انہوں نے جمعہ کو آوران کے دورے کے موقع پر طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

کمانڈر سدرن کمانڈنے آوران میں پاک فوج کے آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ،گجار کے علاقے میں زلزلے سے تباہ ہونے والے نو بحال شدہ گرلز سکول کا دورہ بھی کیااور طلبا ء سے ملاقات کی ۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور پیشہ وارانہ ہنر حاصل کریں،انہوں نے کہا کہ پا ک فوج نے سکول کے لئے فرنیچر ،2سکول وین،فزکس،کیمسٹری ،بائیولوجی لیب اور ضلع میں تعلیم فراہم کر نے کے لئے دو پرائمری سکول بھی دوبارہ قائم کئے ہیں۔

پاک فوج نے اپنی مدد آپ کے تحت آواران میں منی مارکیٹ،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر ،اور رورل ہیلتھ سینٹر کے لئے ایمبولینس، مکمل میڈیکل آلات اور ادویات بھی فراہم کی ہیں ۔