کوئٹہ : چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وسیکرٹری جنرل سن شاپنگMR. SUN Shuopeng نے کہاہے کہ گوادر میں بنائے جانیوالے جدید آلات سے مزین ہسپتال کے طرز پر بلوچستان میں مزید 6ہسپتال سینٹرز بنائے جائینگے بلکہ سی پیک روٹ پر مزید اسی طرز کے ہسپتال بنانے کے منصوبے پر بھی غور کیاجارہاہے۔
گوادر میں بنائے جانیوالے سینٹر سے وہاں کے مقامی افراد کو صحت کی سہولیات میسر آرہی ہے ہم 2سال کے بعد یہاں بنائے جانیوالے سینٹرز کے انتظامی امور پاکستان ریڈکریسنٹ کے سپرد کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہلال احمر پاکستان کے کوئٹہ دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پاکستان ریڈکریسنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹرسعید الہٰی ،بلوچستان کے چیئرمین سردار فاضل درانی ،سیکرٹری ڈاکٹرعمران خان چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل اینڈ ڈائریکٹر ڈیزاسٹرریلیف اینڈمینجمنٹ ڈیپارٹمن MR.FU Yang ،چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے فنانشل اسسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر MS LIU Jinlanودیگر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وسیکرٹری جنرل MR. SUN Shuopeng نے کہاکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ اور چین ریڈ کراس فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر بلوچستان کے علاقے گوادر میں ایمرجنسی ہسپتال تعمیر کرچکے ہیں جس کا مقصد گوادر کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ۔
7ماہ قبل مذکورہ ایمرجنسی ہسپتال میں چین سے سامان منتقل کردیاگیا ہے بلکہ مذکورہ ہسپتال میں چین کے طبی عملے کے ساتھ مقامی افراد کو بھی تعینات کیاگیاہے تاکہ چین کے طبی عملے اور مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کی بات سمجھنے میں آسانی پیدا ہو انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایمرجنسی ہسپتال میں 2سال تک چین ریڈکراس فاؤنڈیشن اور پاکستان ریڈکراس کا عملہ مشترکہ طورپر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ 2سال بعد اس کی انتظامی امور مکمل طور پر پاکستان ریڈ کریسنٹ کو سپرد کرینگے ۔
اس موقع پر پاکستان ریڈکریسنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹرسعید الہٰی نے کہاکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ واحد تنظیم ہے جس نے گوادرمیں چین ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر گوادر میں ایمرجنسی ہسپتال بنایاہے جس کی تعمیر انتہائی کم عرصے میں مکمل کی گئی ہے اس جنسی ہسپتال میں مقامی لوگوں کے علاوہ چین سے ڈاکٹرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو اس وقت مکمل طور پر فعال ہےْ ۔
چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے سی پیک روٹ پر 25ایمرجنسی روٹ تعمیر کرینگے جس میں سے 6مزید روٹس تعمیر کئے جائینگے ،اس کے علاوہ ہم نے چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ امراض قلب کیلئے ہسپتال تعمیر کیاجائے ۔
پاکستان ریڈکریسنٹ بلوچستان کے سیکرٹری ڈاکٹرعمران خان نے کہاکہ گوادر میں پاکستان ریڈ کریسنٹ اور چین ریڈ کراس فاؤنڈیشن 40کروڑروپے کی لاگت سے سی پیک روٹ پر 7ایمرجنسی سینٹرز بنائے جائینگے جہاں مقامی لوگوں کو صحت سے متعلق بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی ۔
مذکورہ ایمرجنسی سینٹر10بیڈ پر مشتمل ہے جہاں صرف اور صرف ایمرجنسی بنیادوں پر لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ،ہسپتال میں طبی عملے کے ساتھ نیم طبی عملہ تعینات ہے طبی عملے میں فزیشنز،سرجنز سمیت دیگر شامل ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ گوادر میں ڈسٹرکٹ سطح پر بلوچستان ریڈکریسنٹ کے والنٹیئرز کو تعینات کرینگے
چائنیز ریڈ کراس کا بلوچستان میں 6ہسپتال قائم کرنے کا اعلان
وقتِ اشاعت : December 3 – 2017