کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے تعلقات عامہ میں میرٹ کے بر خلاف بھرتیوں کے خلاف محکمہ اطلاعات سے جواب طلب کر لیا اور لیٹر بھی ارسال کر دیا ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں تعلقات عامہ میں میرٹ کے بر خلاف جو بھر تیاں ہوئی تھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اطلاعات کے اعلیٰ حکام سے جواب طلب کر لیا اور اس سلسلے میں ایک لیٹر بھی ارسال کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے میرٹ کے خلاف بھرتیوں پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ میرٹ کی پامالی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
دریں اثناء پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کا بلوچستان اسمبلی میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں تاخیر سے لانے پر جیل اور پولیس حکام سے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حوالے سے اجلاس 10 بجے ہونا تھا ہمیں ایک بجے لایا گیا اور آئی جی پولیس کو بھی لیٹر ارسال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے منگل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حوالے سے ایک اجلاس بلوچستان اسمبلی کے میٹنگ روم میں رکھا تھا پولیس حکام تاخیر سے جیل پہنچے ۔
مجید خان اچکزئی نے اس حوالے سے کوئٹہ جیل میں شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اس طرح ہتھکنڈوں سے ہمیں نہیں روک سکتا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے پولیس کے رویئے کے خلاف آئی جی پولیس کو لیٹر ارسال کر دیا واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حوالے سے اہم اجلاس ہونا تھا ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان نے تعلقات عامہ میں بھرتیوں کا نوٹس لے لیا
وقتِ اشاعت : December 6 – 2017