خضدار : خضدار کے اخبار فروش محمد صدیق موسیانی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبارات کی ترسیل بند ہونے کی وجہ سے ہم بے روزگار اور ہمارے بچے نان شبینہ کا محتاج ہو گئے ہیں تاجر ادھار دینا بند کر دیا ہے۔
ہم بچوں کے لئے دودھ تک خرید نہیں سکتے ہم بیس سال سے اس شعبہ سے وابستہ ہے ہمارے پاس روزگار کے اور زرائع نہیں فریقین اس مسلے کاکوئی حل نکال لیں وگرنہ ہمارے بچے بھوک سے مر جائیں گے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں اخبار فروشوں کی تعداد چالیس سے زیادہ ہیں اور تقریباً تمام بے روزگار ہو گئے ہیں ان کی بے روزگار ہونے کی وجہ سے کچھ کے گھروں میں فاقہ کی صورتحال ہیں ہم اس انتظار میں تھے کہ آج نہیں تو کل یہ مسلہ حل ہو گا مگر تقریباً دو ماہ ہونے کو ہے یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا ۔
ہم فریقین سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ ہم بے روزگاروں کی حالت پر رحم کریں ہمیں ہماری روزگار واپس لوٹا دیں وگرنہ ہمارے بچے بھوک سے مر جائیں گے دکانداروں نے ہمیں ادھار دینا بند کر دیا ہیں چھوٹے بچوں کے لئے دودھ تک نہیں خرید سکتے انسانیت کے ناطے ہماری جانب توجہ دی جائے اور ہماری روزگار کے اسباب کو بند نہ کی جائیں
خضدار ،اخبارات کی ترسیل بند ہونے سے اخبار فروش بے روزگار
وقتِ اشاعت : December 20 – 2017