کوئٹہ: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹر ی ،صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر عبد الرحیم زیارتول اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی کے استعفیٰ کے حوالے سے خبر کو من گھٹرت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو آئین پاکستان کے تحت یہ حق حاصل ہے ۔
وہ عدم اعتماد کی تحریک لائے لیکن سرفرازبگٹی صاحب کا ساڑھے چار سال قبل تحریک اعتماد کاحصہ بننااوراب تحریک عدم اعتماد لانے سے وہ دراصل پارٹی ڈسپلن اورآئین پاکستان کے تحت فلور کراسنگ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
انھو ں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری پارٹی کے صوبائی صدر اور میاں محمد نوازشریف پارٹی کے مرکزی صدر ہیں دونوں میں سے کسی نے ان کو اجازت نہیں دی اور اجازت نہ ہونے کی صورت میں ا ن کا یہ عمل فلور کراسنگ کے زمر ے آتا ہے اْن کا یہ عمل پارٹی ڈسپلن کے علاوہ اخلاقی سما جی اور قومی روایات کو پامال کر نے کے بھی مترادف ہے ۔
عبد الرحیم زیارتوال نے کہا کہ سرفرازبگٹی صاحب اور انکے دیگر ساتھیوں کا جمہوری مخلوط حکومت کے خلاف جو بھی عمل ہو گا وہ ٖفلور کراسنگ کے زمرے میں شامل ہو گااور عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت اْن کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جائے گی جو دھوکہ کے زمرے میں آئے گا جبکہ موجودہ حالات میں سیاسی اور جمہوری پارٹیوں کو موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لینا ہوگا اور ایسے غیرجمہوری عمل سے اجتناب کرناہوگا جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہوسکتاہو۔
سرفراز بگٹی فلور کراسنگ کے مرتکب ہوئے ہیں ،رحیم زرباتول
وقتِ اشاعت : January 6 – 2018