|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2018

کوئٹہ: وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے مشکل میں گرفتار وزیراعلیٰ کے بجائے شکار کی غرض سے آنے والے سعودی شکاری کے استقبال کو اولیت دی ۔ استقبال کے بعد کوئٹہ آکر نواب زہری سے ملاقات کی اور تسلیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اتوار کو کوئٹہ پہنچے تو ایئر پورٹ سے ہی خصوصی طیارے کے ذریعے فوری طور پر چاغی کے علاقے دالبندین روانہ ہوئے جہاں انہوں نے تلور کے شکار کیلئے آنے والے سعودی عرب کے صوبے تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان اور دیگر سعودی شہزادوں کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے جنگلات و امور حیوانات عبیداللہ بابت ،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔

دالبندین میں سعودی شہزادے کے استقبال کے بعد وزیر دفاع خرم دستگیر واپس کوئٹہ پہنچے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ بھی موجود تھے۔