|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2018

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کراچی اور اسلام آباد کے مختصر دورے کے بعد واپس صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے ہفتہ ، اتوار سرکاری تعطیلات ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ اپنے وزراء اور افسران کے ٹیم کے ہمراہ سیکرٹریٹ میں سرکاری امور نمٹائیں گے ۔

وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں سندھ حکومت کیساتھ بلوچستان کے مسائل پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرنے کے لئے کراچی گئے تھے جہاں انہوں نے بلوچستان اور سندھ کے سرحدی مسائل بالخصوص پٹ فیڈر کے ذریعے پانی کے تقسیم کے معاملے سمیت بلوچستان کے طلباء کے لئے سندھ کے تعلیمی داروں میں داخلے سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی ۔

سندھ حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مسائل کے حل کی نہ صرف یقین دہانی کرائی گئی بلکہ پٹ فیڈر پر پانی کے تقسیم کے معاملے پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد گئے تھے جہاں انہوں نے جوائنٹ سیشن میں شرکت کی ۔

اس کے علاوہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء پر تشدد کے واقعہ کا بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ایک کمیٹی کو لاہور بھی بجھوایا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے انتظامیہ سمیت بلوچستان کے طلباء سے بھی ملاقاتیں کی وزیراعلیٰ کی جانب سے بلوچستان کے طلباء کو کمیٹی کے ذریعے پیغام بجھوایا گیا کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ محسوس کرے حکومت پنجاب کیساتھ معاملات کو بہتر انداز میں اٹھایا جائیگا ۔

کمیٹی کامیاب مذاکرات کے بعد وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہفتہ کے روز کوئٹہ واپس پہنچ گئی وزیراعلیٰ نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد اپنے آفس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کئی اور بعض سرکاری امور بھی سرانجام دیئے عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اقدامات ، شہرکے دوروں کو کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سابقہ وزراء اعلیٰ اور وزراء چھٹی کے دنوں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد پہنچ جا تے تھے لیکن موجودہ وزیراعلیٰ اور ان کے وزراء چھٹی کے دنوں میں بھی صوبائی دارالحکومت میں موجود ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں جوکہ بلوچستان میں یہ ایک خوشگوار تبدیلی ہے جس سے سیاسی وعوامی حلقے سرا رہے ہیں ۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کا روشن مستقبل صوبے کے نوجوانوں سے وابستہ ہے ملک کے دیگر صوبوں سمیت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان اپنی تمام تر توجہ تعلیمی سر گرمیوں پر مرکوز رکھیں کوئٹہ پہنچنے کے بعد نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء کے ساتھ پیش آنے واقعہ کی نہ صرف انہوں نے مذمت کی بلکہ اپنے طلباء کو بھی تلقین کر تے ہیں کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ترتوجہ تعلیم پر مرکوز کریں کیونکہ نہ صرف ان کے والدین بلکہ صوبے کی بھی اپنے نوجوانوں سے امیدیں وابستہ ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بلوچستان کی تعمیر وترقی میں نہ صرف حصہ لیں گے بلکہ صوبے کے خوشحالی کا دارومدار بھی ان پر ہے ۔

بلوچستان کا مستقبل تابناک ہے اور اس روشن مسقبل کے ضامن ہمارے نوجوان ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی اپنے طلباء سے یہی کہیں گے کہ منفی سر گرمیوں کی بجائے تعلیمی سر گرمیوں کو اپنائیں تاکہ نہ صرف ہمارے صرف ہمارے صوبے کا نام روشن ہوں بلکہ ہماری کلچر اور روایات کی بھی لوگ مثالیں دیں ۔