|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2018

گوادر :  پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ گوادر منصوبہ پاکستان کیلئے بڑے چینی تعاون کی مثال ہے،پاکستان میں جاری منصوبوں کے لئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ 

گوادر منصوبہ پاک چین مشترکہ ترقی کا باعث ہوگا، گوادر بندرگاہ کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں کی ترقی اور بہتری ہے، پاکستان کے وسائل اور پانی پر سب سے پہلے پاکستانیوں کا حق ہے، چین پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے تعاون جاری رکھیں گے۔

پیر کو چین کے سفیر یاؤ جنگ نے پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر منصوبہ پاکستان کیلئے چین کی طرف سے سب سے بڑے تعاون کی مثال ہے۔ خوشی یہ کہ پاکستان اور چین کی دو سو سے زائد کمپنیاں ایکسپو میں شریک ہیں۔ 

پاکستان میں جاری منصوبوں کے لئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ گوادر منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ ترقی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں کی ترقی اور بہتری ہے پاکستان کے وسائل اور پانی پر سب سے پہلے پاکستانیوں کا حق ہے۔ منصوبے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے پر پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے تعاون جاری رکھیں گے۔