|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2018

کوہاٹ: عاصمہ قتل کیس میں گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ 

عاصمہ قتل کیس میں گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے تفتیشی ٹیم کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں مدد فراہم کی تھی جب کہ شاہ زیب کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور کا پستول پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی شاہ زیب کے گھر سے برآمد ہوئی ہے جب کہ مجاہد کو فرار کرانے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لےلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا مجاہد آفریدی رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔